اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لاک ڈاؤن-3 کی ہو رہی تیاری! وزرائے اعلیٰ کے ساتھ پی ایم مودی کی میٹنگ میں ملا اشارہ پی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ ریاستی حکومت اپنی پالیسی تیار کریں کہ کس طرح لاک ڈاؤن کھولا جائے۔ ریڈ، گرین اور آرینج زون میں ریاست اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کھول سکتے ہیں۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 27 April 2020

لاک ڈاؤن-3 کی ہو رہی تیاری! وزرائے اعلیٰ کے ساتھ پی ایم مودی کی میٹنگ میں ملا اشارہ پی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ ریاستی حکومت اپنی پالیسی تیار کریں کہ کس طرح لاک ڈاؤن کھولا جائے۔ ریڈ، گرین اور آرینج زون میں ریاست اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کھول سکتے ہیں۔


لاک ڈاؤن-3 کی ہو رہی تیاری! وزرائے اعلیٰ کے ساتھ پی ایم مودی کی میٹنگ میں ملا اشارہ

پی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ ریاستی حکومت اپنی پالیسی تیار کریں کہ کس طرح لاک ڈاؤن کھولا جائے۔ ریڈ، گرین اور آرینج زون میں ریاست اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کھول سکتے ہیں۔

کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس درمیان پی ایم نریندر مودی نے کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنسنگ سے بات چیت کی۔ اس میٹنگ میں پی ایم مودی نے لاک ڈاؤن کھولنے کو لے کر تذکرہ کیا اور کہا کہ اس پر ایک پالیسی تیار کرنی ہوگی اور اس کے لیے ریاستی حکومت کو وسعتی پیمانہ پر کام کرنا ہوگا۔
پی ایم مودی نے اس میٹنگ میں کہا کہ ریاستی حکومت اپنی پالیسی تیار کریں کہ کس طرح سے لاک ڈاؤن کو کھولا جائے۔ اس میں ریڈ، گرین اور آرینج زون کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستیں اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کو کھول سکتی ہیں۔ جن ریاستوں میں زیادہ کیس ہے، وہاں لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جن ریاستوں میں کیس کم ہیں وہاں ضلع وار راحت دی جائے گی۔