اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا پٹودھ سریاں میں پھونکا پتلا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 24 September 2016

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا پٹودھ سریاں میں پھونکا پتلا!

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا پٹودھ سریّاں میں پھونکا پتلا! بلریاگنج/اعظم گڑھ/ثاقب اعظمی(آئی این اے نیوز 24ستمبر2016) تھانہ بلریاگنج علاقے کے پٹودھ سريّاں میں آج سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے مل کر پاکستان اور اس کے ناپاک وزیر اعظم نواز شریف کا پتلا پھونکا پتلا پھونکنے کے دوران اس پروگرام کے صدر سورج پرکاش رائے عرف پپو رائے جم کر پاکستان پر برسے انہوں نے کہاکہ اُری میں ہوئے حملے کو ملک کبھی بھی نہیں بھول سکتا انہوں نے کہا جس طرح دہشت گردوں نے ہمارے بہادر جوانوں کو چھپ کر مارا وہ قابل مذمت ہے اگر پاکستان میں واقعی دم ہے تو وہ سامنے سے آ کر ہمارے جوانوں سے مقابلہ کریں تو ان کو بھی احساس ہوگا کہ پاکستانیوں کی ماں نے کن بزدلوں کو پیدا کیا ہے مرکزی حکومت کو سرحد پار اب محبت کے پیغام بھیجنا بند کرنا چاہئے اور دشمن کو ان کی ہی زبان میں جواب دینا چاہئے پتلا پھونکنے میں موجود تمام لوگوں نے پاکستان مردہ آباد، نواز شریف مردہ آباد کا نعرہ لگایا.