دعاء کی درخواست !
دیوبند/محمد علاؤالدین/(آئی این اے نیوز 25ستمبر 2016) فخر دارالعلوم فن حدیث کے غواص،شعبہ تخصص في الحديث کے روح رواں،بحر العلوم حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب أعظمی -اطال اللہ بقائہ - کی طبیعت ان دنوں ناساز چل رہی ہے حتی کہ حضرت سے متعلق "ابو داؤودشریف" کا سبق عارضی طور پر حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب أعظمی کو دیدیا گیا ہے
تمام علمائے کرام اور مسلمانوں سے عموما اور حضرت والا کے شاگردوں سے خصوصاً حضرت کی صحت عاجلہ،دائمہ کے لیے دعا کی درخواست ہے کیونکہ حضرت کی ذات والا صفات امت مسلمہ اور خصوصاً علماء کرام کے لئے اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہیں.