اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 17 October 2016
مہراج گنج کے موضع رگھوناتھ پور میں تبلیغی جوڑ بنام اصلاح معاشرہ 18 اکتوبر کو ہوگا منعقد: مولانا سرور قاسمی
ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
رگوناتھ پور/مہراج گنج(آئی این اے نیوز17/اکتوبر 2016)مہراج گنج کے رگھوناتھ پور میں 18 اکتوبر بروز منگل بعد نماز مغرب ایک تبلیغی جوڑ بنام اصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علاقہ کے معزز علماء کرام سمیت سماجی کارکن کی بھی شرکت ہوگی آئی این اے نیوز کے نمائندے سے مولانا سرور قاسمی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ علاقہ میں ہو رہے برائیوں. بد اخلاقیوں کو ختم کرنے کے لئے اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پروگرام بعد نماز مغرب شروع ہوجائے گا آپ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس میں شریک ہو کر ثواب دارین سے مالامال ہوں.