اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 24 October 2016
نا معلوم بدمعاشوں نے ایک شخص کو مار کر کھیت میں پھینکا!
عاطف اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
بلریا گنج/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اکتوبر 2016) تھانہ بلریاگنج علاقہ کے موضع شیخو پور کے پُل کے قریب رات نامعلوم بدمعاشوں نے ایک شخص کو مار کر پھینک دیا جب صبح وہاں سے کچھ بچوں کا گزر ہوا تو انہوں نے چلاتے ہوئے گاؤں کے کچھ لوگوں کو خبر کی گاؤں والے وہاں پہنچ کر پولس کو اس بات کی اطلاع دی آناً فاناً موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا مقتول کی پہچان بلریاگنج تھانہ علاقے کے موضع ہاری پور کے کسی دھوبی کے لڑکے کی شکل میں ہوئی جو جیگہاں بازار میں سلائی کا کام کرتا تھا اس واقعہ کو لیکر کچھ لوگوں نے بازار جیگہاں میں روڈ جام کر دیا پولس وہاں پہنچی لوگوں سمجھانے کے لئے تبھی کچھ لوگوں نے پولس پر پتھراؤ کر دیا جس کی وجہ سے ایس او. اور ضلع مجسٹریٹ کو وہاں پہنچنا پڑا لیکن اس کے با وجود لوگ ابھی تک روڈ جام کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولس قاتل کی چھان بین میں جٹی ہوئی ہے