اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 28 October 2016
تہبر پور میں درخت سے لٹکتی ملی خاتون کی لاش !
شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/اکتوبر 2016) تہبرپور تھانہ علاقے کے شمبھوپور گاؤں میں واقع جنگل میں آم کے درخت سے ایک خاتون کی لٹکتی ہوئی لاش ملی لاش ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی خاتون کی شناخت اینٹ بھٹہ پر کام کرنے والی مزدور کے طور میں کی گئی
معلومات کے مطابق شمبھو پور گاؤں میں نیرج کمار سنگھ کا بھٹہ ہے اور اس بھٹے پر چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور تھانہ گوریلا كاری بھاگ کی رہنے والی پرنیما (22) بیوی متھن ایک ماہ قبل کام کرنے آئی تھی اس کے پاس ایک سال کا بچہ ہے رات میں وہ کھانا کھا کر سونے چلی گئی اچانک وہ رات میں لاپتہ ہو گئی صبح شوہر اور بھٹہ کے لوگ کافی دور تک تفتیش کئے مگر اس کا کہی پتہ نہیں چلا تقریبا ڈھائی بجے ایک خاتون لکڑی توڑنے جنگل میں گئی تھی اس نے آم کے درخت سے ساڑی کے پھندے سے ایک عورت کو لٹکتے دیکھا اور لوگوں کو اطلاع دی موقع پر پہنچے لوگوں نے اس کی شناخت بھٹہ مزدور کے طور میں کی میت کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر الجھی ہوئی تھی فی الحال اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملے کی چھان بین میں مصروف ہو گئی ہے.