اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر کے کھیم راج پور گاؤں میں چوروں نے پانچ ہزار نقد سمیت ہزاروں کے زیورات لے کر فرار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 26 October 2016

سنت کبیرنگر کے کھیم راج پور گاؤں میں چوروں نے پانچ ہزار نقد سمیت ہزاروں کے زیورات لے کر فرار!

سلمان کبیر نگری ـــــــــــــــــــــــــــــ بلواسینگر،سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 26/اکتوبر 2016)ہریا تھانہ علاقہ کے کھیم راج پور گاؤں میں رات ایک گھر میں میں چوروں نے گھر کے پیچھے دیوار میں نقب لگا کر پانچ ہزارنقدی سمیت ہزاروں کے سامان وزیورات پرچوروں نے اپنا ہاتھ صاف کیا،متاثرہ کی تحریر پرپولس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے خبر لکھی جانے تک مقدمہ درج نہیں ہوا تھا اطلاع کے مطابق ہر یا تھانہ علاقہ کے کھیم راج پور کے خیر اللہ ولد نصیب دارا کے گھر میں رات چور گھر کے پیچھے سے نقب لگا کر اندر گھس گئے ،کمرے کا دروازہ کھول کر اندر رکھا باکس اٹھا لے گئے،میدان میں باکس کا تالا توڑ کر اس میں رکھا پانچ ہزار نقدی اور اس میں ہزاروں کے زیورات لیکر فرار ہوگئے.