اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 25 November 2016
اعظم گڑھ گورکھپور مین روڈ پر واقع بنکٹ بازار میں لگایا جام !
ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــ
بنکٹ/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/نومبر 2016) اعظم گڑھ گورکھپور مین روڈ پر مبارکپور تھانہ علاقے کے تحت بنكٹ بازار میں کاشی گومتی بینک میں نقد نہ ہونے کی وجہ سے جمعرات کو صارفین ساڑھے دس بجے کے قریب بینک کے سامنے جام لگا دیئے جو ساڑھے بارہ بجے تک چلا اس کی وجہ سے اعظم گڑھ جين پور راستے پر لمبی لمبی گاڑیوں کی لائن لگ گئی اطلاع پاکر تھانہ انچارج سنتلال یادو موقع پر پہنچے اور عوام کو سمجھایا بجھایا تب جاکر جام ختم ہوا.
غور طلب ہے کہ مودی سرکار کے 500 اور 1000 کی نوت پر پابندی لگانے کے بعد روزانہ دقتیں بڑھتی جا رہی ہے کہیں موت ہو رہی ہے تو کہیں جام لگ جا رہا ہے لیکن مودی سرکار ابھی تک عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے میں ہمیشہ ناکام ہورہی ہے.