اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 28 November 2016
مبارکپور میں جشن عید میلاد النبی کی تیاری میں میٹنگ منعقد!
جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/نومبر 2016) اعظم گڑھ کے ریشم نگری قصبہ مبارکپور میں جشن عید میلادالنبی کی تیاری کے سلسلے میں مرکزی انجمن اہل سنت و اشرفی دارالعلوم مطالعہ کے کارکنان نے گذشتہ رات ماہ نامہ اشرفیہ میں ہنگامی میٹنگ کی جس کی صدارت الجامعة الاشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارکپور کے پرنسپل مفتی محمد نظام الدین صاحب رضوی نے کی اجلاس میں مرکزی انجمنوں سے متعلق 21 انجمنوں کے ذمہ داروں نے حصہ لیا جس میں آئندہ عید میلاد النبی کی تیاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا مرکزی انجمن کے جنرل سکریٹری حاجی محمد مظہر انصاری نے کہا کہ 11 ربیع الاول کو بعد نماز ظہر ماہ نامہ دفتر میں میں موئے مبارک کی زیارت کرائی جائے گی، اسی دن رات 9 بجے سبزی منڈی میں جلسہ عید میلادالنبی ہوگا اور 12 ربیع الاول کو صبح سات بجے دارالعلوم گیٹ سے ایک بڑا جلوس نکالا جائے گا جو پورے شہر میں دورہ کر شام کو لال چوک کے قریب نعتیہ پرگرام میں تبدیلی ہو جائے گا
اس اجلاس میں بنیادی طور پر جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ مینیجر حاجی سرفراز احمد انصاری، نائب صدر حاجی صوفی نظام الدین، حاجی محمد مظہر انصاری، حاجی محمود اختر نعمانی، محمدسلیمان انصاری، حاجی اسرار الحسن انصاری، حاجی عطاء اللہ انصاری، مختار احمد عليگ وغیرہ موجود رہے آخر میں مفتی محمد نظام الدین صاحب نے جشن عید میلاد النبی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کے بتائے راستے پر چلنے کا اعلان کیا.