اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آئی پی ایل کے طرز پر اے پی ایل کی شروعات، شبلی کالج گراؤنڈ میں ہوگا 26 دسمبر کو ٹرائل !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 22 December 2016

آئی پی ایل کے طرز پر اے پی ایل کی شروعات، شبلی کالج گراؤنڈ میں ہوگا 26 دسمبر کو ٹرائل !

® ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2016)انڈین پریمیئر لیگ کے طرز پر اعظم گڑھ پریمیئر لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں اعظم گڑھ و اطراف کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور اس کے لئے ٹرائل 26 دسمبر کو شبلی کالج گراؤنڈ میں ہوگا. اے پی ایل ڈائریکٹر عتیق خان فراہی نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس لیگ میں بھی 8 ٹیموں کی تشکیل ہوگی جس کے لئے بولی لگے گی ان مبینہ ٹیموں کے مالکان میں اعظم گڑھ کے سیاسی لیڈران کے نام متوقع ہیں ہر ٹیم میں 7 کھلاڑی لوکل ہوں گے جبکہ بقیہ کھلاڑی دہلی، ممبئی اور دیگر شہروں سے بھی ہوسکتے ہیں جو کھلاڑی رنجی وغیرہ میچ کھیل چکے ہوں تاکہ نئے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوسکے اس سلسلے میں اے پی ایل ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد صلاحیتوں کو ابھارنا اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ٹیلینٹ ابھر کر دنیا کے سامنے آسکے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائل کے بعد عمل میں آۓ گا رجسٹریشن کے لئے موبائل نمبر بھی مہیا کرایا گیا ہے مزید گوگل پلے اسٹورپر ایپ بھی موجود ہے خواہش مند کھلاڑی رابطہ کر سکتے ہیں.