اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ٹھنڈک سے کریں احتیاط،ٹھنڈک میں سر اور دل و دماغ کے ہوتے ہیں زیادہ مریض!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 26 December 2016

ٹھنڈک سے کریں احتیاط،ٹھنڈک میں سر اور دل و دماغ کے ہوتے ہیں زیادہ مریض!

پریس ریلیز ـــــــــــــــــــ ٹھنڈ شروع ہوتے ہی ان دنوں دل دماغ کے مریض دونوں ہی خطرے میں ہیں ماہرین نے باخبر کیا ہے کہ اس سے بچنے کے لئے ٹھنڈ سے بچ کر رہیں اسی کے ساتھ ساتھ بزرگ اور جن لوگوں کوچوٹ لگ چکی ہے اب وہ بھی درد سے پریشان ہونے لگے ہیں، کہرے اورسردی میں گھر سے نکلتے وقت اب احتیاط کی سخت ضرورت ہے اس وقت ضلع کے مشہور ڈاکٹروں کے یہاں دل کے مریض پہنچنے شروع ہوگئے ہیں درجہ حرارت کے تیزی سے گرنے کے ساتھ ہی دل کا دورہ پڑنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس دوران اضافی احتیاط کی ضرورت پڑتی ہے اس سلسلہ میں نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری نے کہا کہ موسم سرما کے دوران درجہ حرارت گرتے رہتے ہیں جیسے جیسے خون کے گاڑھے پن میں اضافہ ہوتا ہے اور بہاو کم ہونے کی وجہ سے دل کادورہ پڑنے اور دل سے متعلق بیماریوں کے معاملے بڑھنے لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ دل کادورہ پڑنے کی وجوہات محدود معلومات اور موسم سرماکے دوران احتیاط کو نظر انداز کرناباعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ دل سے متاثر مریضوں کو موسم سرما میں خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے.