اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Saturday, 24 December 2016
نوٹ بندی کو لیکر بلرياگنج بینک پر ہنگامہ، عوام اور پولیس کے درمیان گھنٹوں بحث!
® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/ دسمبر 2016) اعظم گڑھ ضلع کے بلرياگنج بازار میں واقع یونین بینک کے برانچ سے پیسہ نہ ملنے کی وجہ سے علاقائی عوام میں غم و غصہ جھگڑا زوروں پر ہے کل صبح 5 بجے سے ہی علاقائی عوام پیسہ نکالنے کے لئے یونین بینک پر جمع ہونے لگی دن میں 10 بجتے بجتے کافی بھیڑ ہو گئی جیسے ہی بینک کھلا عوام بینک منيجر سے زیادہ روپے کا مطالبہ کرنے لگے لیکن بینک منيجر کا جواب تھا کے ہم 2000 روپے سے زیادہ کسی کو نہیں دے پائیں گے کیونکہ ہمیں ہر گاہکوں کو پیسہ دینا ہے اس پر عوام نے کہا کہ ہر بینکوں میں 10،000 مل رہے ہیں آپ کیوں نہیں دیں گے اسی دران بینک میں ملازم راہل نے کہہ دیا کی جس کو 2000 لینا ہے وہ لے نہیں تو جائے جس سے بینک میں موجود خواتین اور مرد ہنگامہ کرنے لگے.
نوٹس پاکر موقع پر پہنچی پولیس بینک میں ہنگامہ کرنے والوں کو سمجھا بجھا کر بینک سے باہر نکال دیا جس سے عورتوں نے بینک کے سامنے ہی بیٹھ کر اعظم گڑھ روناپار راستے کو جام کر دیا احتجاج کر رہے MIM کے ضلع صدر عادل قریشی نے کہا کہ ایک تو بینک ملازم عوام کو پیسہ نہیں دے رہی ہے دوسری طرف عوام سے بدسلوکی کرتے ہیں تیسری طرف کمیشن لیکر دولت مندوں اور بڑے لوگو کے گھر پیسہ لے کر پهنچاتے ہیں کیونکہ ان لائنوں میں کبھی بڑے لوگوں کو کھڑا ہوتے نہیں دیکھا گیا آخر ان کے پاس نیا نوٹ کہا سے جاتا ہے موقع پر موجود بلرياگنج پولیس نے جام کرنے والوں کو سمجھا بجھا کر جام ختم کروایا یہ جام 10 بجے سے لے کر 12 بجے تک لگا رہا.