® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/دسمبر 2016) سردی کے پیش نظر بیٹھولی اعظم گڑھ کے بنیادی اور جونیئر ہائی اسکول کے طالب علموں میں پردھان راجیش یادو کے تعاون سے بنیادی تعلیم افسر کی طرف سے آج سویٹر تقسیم کیا گیا پردھان راجیش یادو نے بتایا کہ سردی کے نتیجے میں پرائمری اسکول کے کئی بچے انتہائی ہلکے گرم کپڑے پہن کر پڑھنے کیلئے آ رہے تھے کچھ تو سردی کی وجہ سے ان دنوں اسکول آنا بھی چھوڑ دیئے تھے اسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے بات چیت کرکے سویٹر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اسی دوران آج جمعہ کے دن ہر بچے کو گھر سے اسکول بلوایا گیا اور بنیادی تعلیم افسر کے ہاتھوں 100 بچوں کو سویٹر دیا گیا اور انہیں اسکول آنے کے لئے حوصلہ افزائی کی گرام پردھان راجیش یادو نے کہا کہ جب کبھی بھی ان بچوں کو کوئی بھی ضروری تعاون چاہئے اس کے لئے میں ہمیشہ تیار رہوں گا.
بتا دیں کہ مرکزی اور ریاستی حکومت بچوں میں محض یونیفارم تقسیم کراتی ہے ایسے میں ان ضرورت مند بچوں میں سویٹر تقسیم ہونا انتہائی قابل ستائش کام ہے اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ پہلے بھی گرام پردھان راجیش یادو پانی انتظام کے لئے سمرسیبل وغیرہ کا انتظام کرا چکے ہیں آج یہ تقسیم بھی انتہائی قابل ستائش ہے سویٹر حاصل کرتے ہی بچوں کی خوشی دیکھنے کے قابل رہیں اس موقع پر اسکول کے کئی ٹیچر سمیت گاؤں کے ہیرے یادو، راجیو وشوکرما، اشوک یادو، سنتوش یادو، ودھانچد یادو، وپن یادو، سنتوش یادو، بلبل وغیرہ موجود رہے.