® شعیب اختر بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 29/دسمبر 2016) 31 دسمبر 2016 بروز سنیچر شام 6 بجے بمقام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر میدان مانخور گھاٹ کوپر لنک روڈ پر ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور پر جاری ہے اس مشاعرے میں ہندوستان کے مشاہیر شعراء و شاعرات کی آمد متوقع ہے مشاعرے میں جن شعراء و شاعرات نے اپنی منظور دی ہے اُن میں خصوصی طور پر محترم جوہر کانپوری، محترمہ شبینہ ادیب،شہزادہ کلیم پرتاپ گڑھی، آزاد پرتاپ گڑھی،وجئےتیواری؛ ڈاکٹر قاسم امام، عرفان شاہنوری،اسعد بستوی، شاداب اعظمی، عالم نظامی، انجم لکھنوی؛ عمران گونڈوی؛ ڈاکٹر مہیش دوبے؛ سکون جونپوری؛ رفعت جمال؛ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ دیگر شعراء کرام کی آمد بھی متوقع ہے. اس مشاعرے کی نظامت ہندوستان کے مشہور و معروف ناظمِ مشاعرہ محترم نظر بجنوری صاحب فرمائیں گے
آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے نظر بجنوری صاحب نے بتایا کہ جہاں اس مشاعرے کو لیکر عوام میں بھی بے پناہ دلچسپی پائی جارہی ہے وہیں ممبئی کے ادبی حلقوں میں میں بھی بہت جوش و خروش پایا جا رہا ایک اندازے کے مطابق اس تاریخی مشاعرے میں لگ بھگ پچاس ہزار سامعین کے آنے کی امید ہے اور مشاعرہ کمیٹی بھی سامعین کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے میں شب و روز مصروف ہے؛ اس مشاعرے میں شعراء کرام کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے تمام عہدیداران اور علماء اور دانشوانِ قوم بھی رونقِ اسٹیج ہونگے.
واضح رہے کہ محترم ابو عاصم اعظمی صاحب کی ملک ہندوستان خصوصاً ممبئی میں سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ ادبی خدمات بھی بہت زیادہ ہیں ابو عاصم اعظمی صاحب سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان اور اردو دوست ہیں مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے آل انڈیا اور بین الاقوامی مشاعروں میں ان کا بے حد تعاون رہتا ہے نیز وہ جس مشاعرے میں شریک ہوتے اس میں شروع سے لیکر اخیر تک تمام سامعین اور شعراء کے ساتھ ہوتے ہیں اور داد و تحسین سے نوازتے ہیں؛ امید ہے کہ گوونڈی کا یہ مشاعرہ انشاءاللہ تاریخ رقم کرے گا.