اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عالمی یوم معذور کا پیغام !!!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 4 December 2016

عالمی یوم معذور کا پیغام !!!

ازقلم: مفتی محمد ثاقب قاسمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو عالمی یوم معذور منایا جاتا ہے جس کا مقصد معذوروں کے در پیش مسائل سے عوام کو آگاہ کرانا، انکے بنیادی حقوق کو عام انسانوں کے سامنے لانا اور معاشرے میں انکی مکمل حصہ داری کو بتلانا ہے جو معذور کو سماج کے دھارے سے جوڑنے کے لئے بہت ضروری ہے. سماج میں معذور افراد اکثر امتیازی سلوک کے شکار ہوجاتے ہیں انکی حالت عام انسانوں کی طرح نہیں ہوتی لوگ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتے اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ سوسائٹی معذور افراد کو سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی ہر پہلو کے مین اسٹریم سے جوڑنے کیلئے مناسب اقدام کرے. اقوام متحدہ نے بھی معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں ایک خود انحصاری زندگی کی خاطر اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لانے کے لئے معذور افراد میں اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1982 میں معذور افراد کے لئے دنیا بھر میں عملی اقدام کے ایک پروگرام کا آغاز کیا تھا. در اصل اقوام متحدہ نے تمام انسانوں کو انکے مذاہب، ذات پات، اقتصادی حالات اور جسمانی صلاحیتوں سے قطع نظر مساوی حقوق فراہم کرنے کی کوشش کی ہے. عالمی یوم معذور پر مختلف طرح کی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ریلیاں نکالی جاتی ہیں تاکہ لوگ معذوروں کی امداد کے لئے اپنی مرضی سے آگے آئیں.