® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
مئوناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 12/جنوری 2017) بزم تعمیر اردو مئو کے زیر اہتمام گزشتہ دن کوڑی بلڈنگ دھوبیا املی مئو میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شاعر اسلام تابش ریحان صاحب کی تین کتابوں کا رسم اجراء ہوا پہلی کتاب سائبان، دوسری کتاب گلدستہ تابش، اور تیسری کتاب نغمات وطن کا رسم اجراء ہوا.
واضح رہے کہ شاعر اسلام تابش ریحان صاحب اسلامی شاعری پڑھنے کے علاوہ اب اسلامی شاعری کو کتابوں کی شکل میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس پروگرام کے مہمان خصوصی حافظ احمد زکی صاحب نقشبندی رہے انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ شاعری کرنا ایک الگ فن ہے لیکن اسے خطوط و کتاب کی شکل میں دینا آنے والی نسل کو پیغام دینا ہے جسے جناب تابش ریحان صاحب نے کر کے ضلع مئو سمیت اردو کی شان بڑھائی ہے ہم اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں.