اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام اجتماع میں مولانا طاہر مدنی صاحب کی شرکت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 January 2017

جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام اجتماع میں مولانا طاہر مدنی صاحب کی شرکت!


® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
نظام آباد/حیدرآباد(آئی این اے نیوز 15/جنوری 2017) حیدرآباد سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر شھر نظام آباد میں جماعت اسلامی ہند کے زیر اھتمام اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس کا مرکزی عنوان 'ادخلوا فی السلم کافة" تھا منتظمین نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کو مدعو کیا اور برادران ملت کو شرکت کی دعوت دی مولانا سعود عالم قاسمی کا خطاب امت مسلمہ کے نصب العین پر اور مولانا احمد سراج عمری قاسمی کا اسلام کے عائلی نظام پر ہوا مولانا طاہر مدنی  نے سلف صالحین کے تجدیدی کارنامے پر اظہار خیال کیا.
مجموعی طور سے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے مسائل کا حل دعوتی فریضے کی ادائیگی ہی ہے. اس کیلئے قولی و قلمی دعوت کے ساتھ عملی دعوت کی اہمیت غیر معمولی ہے. ہماری زندگی اسلامی تعلیمات کا نمونہ ہو ہمارے اخلاق میں  سیرت محمدی  کی جھلک ہو، ہمارا خاندان مثالی ہو اور ہمارا سماج اخوت و محبت کی تصویر ہو. اس ملک میں ہماری پہچان خدمت خلق اور انسانیت کی خیر خواہی کے حوالے سے ہونی چاھئے.
یہ حقیقت ہے کہ ہم نے دعوتی کام سے غفلت برتی ہے اور آج بھی اسلام ہمارے وطنی بھائیوں کیلئے اجنبی ہے. کیا وقت نہیں آگیا ہے کہ ہم فروعی اختلافات سے اوپر اٹھ کر دعوتی مشن کیلئے اکٹھا ہوجائیں اور اپنی توانائیاں اس کام کیلئے یکسو ہوکر لگادیں؟ ھمارے أصحاب خیر اس ملک میں خدمت خلق کیلئے اپنا سرمایہ دل کھول کر خرچ کریں  ہمارے نوجوان اپنی جوانیاں اشاعت اسلام کیلئے وقف کردیں.
اگر ہم نے اس فریضے کی ادائیگی سے غفلت جاری رکھی تو دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ہمیں کون بچا سکے گا؟