® حبیب اللہ قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
نرکٹیاگنج/بہار(آئی این اے نیوز 5/جنوری 2017) صوبہ بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے جامعہ تعلیم القرآن الکریم نزدگوکھولا ریلوے اسٹیشن روپولیا بازار میں چار روز سے جاری درجہ حفظ و ناظرہ اور شعبہ عربی کے علاوہ ہندی، اردو اور انگلش کا ششماہی امتحان بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوگیا اس موقع سے جامعہ کے ناظم مولانا حبیب اللہ صاحب قاسمی نے بتایا کہ اس امتحان کو لیکر طلباء عزیز کی طرف سے انتہائی جوش و خروش دیکھنے کو ملا علمی میدان میں ان چھوٹے اور معصوم بچوں کی محنت و محبت ان کے روشن مستقبل کا پتہ دیتی ہے اللہ ان کو دنیا وآخرت کے ہر قسم کے امتحانات میں کامیاب فرمائے.
واضح ہو کہ جامعہ تعلیم القرآن الکریم (ہاسٹل) ایک خود کفیل ادارہ ہے جس میں دینی وعصری تعلیم اعلی معیار کے مطابق دی جاتی ہے جسے پانچ سے پندرہ سال تک کے چھوٹے اور معصوم بچوں اور بچیوں کیلئے گوکھولا ریلوے اسٹیشن کے بالکل سامنے روپولیا بازار میں گزشتہ سال کے وسط میں شروع کیا گیا ہے جو انتہائی کم وقت میں اپنی مثالی تعلیم وتربیت کی وجہ سے عام خواص کی توجہات کا مرکز بنتا جارہا ہے.
امتحان کے تعلق سے مولانا نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا.