تحریر: سلمان کبیر نگری
ایڈیٹر نئی روشنی برینیاں سنت کبیر نگر یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
یوپی اسمبلی الیکشن قریب آچکاہے تمام سیاسی پارٹیوں کی نظریں مسلم ووٹوں پر ٹکی ہوئی ہیں. میراتعلق اتر پردیش سے ہے اس لئے میں اترپردیش کی گرماتی وچیچہاتی سیاست کی بات کررہا ہوں. جب سیاسی پارٹیوں کامقصد پورا ہوجاتا ہے تو وہ لوگ مسلمانوں کو فراموش کردیتے ہیں وہ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر سمجھتے ہیں اور اس سے آگے ان کوکچھ نہیں سمجھتے ہیں. اگر بہار کی طرح اتر پردیش میں کانگریس. سماج وادی پارٹی. بہوجن سماج پارٹی. پیس پارٹی. مجلس اتحاد المسلمین پارٹی متحد ہو کر ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کر کے میدان میں آتی ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہوگی. فرقہ پرستوں کے حوصلے پست ہوں گے اور ریاست میں بھائی چارگی کاماحول قائم ہوگا اگر سبھی چھوٹی بڑی پارٹیاں الگ الگ میدان میں اتریں گی تو سبھی پارٹیوں کا نقصان ہوگا. اب مسلم رائے دہندگان کو چاہیے کہ اپناقیمتی ووٹ ضائع ہونے سے بچائیں.