® وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز23/جنوری2017) اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ رماکانت یادو نے پارٹی سے مطلوبہ سیٹوں پر بی جے پی کا ٹکٹ نہ ملنے سے تین سیٹوں پر آزاد امیدوار اتارنے کا فیصلہ لیا ہے
اطلاع کے مطابق پھولپور پوئی سیٹ سے رماکانت یادو اپنے صاحبزادے سابق رکن اسمبلی ارن یادو، دیدارگنج سیٹ سے اپنی بہو بلاک پرمکھ ارچنا یادو و نظام آباد سے اپنی اہلیہ کا ٹکٹ پارٹی سے مانگا تھا مگر پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت پر مذکورہ تینوں سیٹوں پر تینوں امیدواروں کو آزاد اتاریں گے رماکانت کے اس فیصلہ سے ضلع میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ رماکانت یادو ضلع میں بی جے پی کے لئے آکسین فراہم کرنے کا کام کرتے تھے ان کے آزاد امیدوار اتارنے سے جہاں بی جے پی کو زبردست نقصان ہوتا دکھائی دے رہا ہے تو وہیں سماجوادی پارٹی کو بھی کچھ نا کچھ نقصان پہنچے گا رماکانت یادو کے اس فیصلے سے ضلع بھر میں ایک سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے خاص طور سے بی جے پی کارکنان و حامیوں میں زبردست بے چینی دکھ رہی ہے کیونکہ رماکانت یادو کے بی جے پی میں شمولیت سے پہلے ضلع میں پارٹی کی حالت کانگریس سے بھی بدتر تھی.