® محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 25/فروری 2017) طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم دیوبند کی انجمن "نادیة الاتحاد" کا عظیم الشان اختتامی اجلاس عام 9/ مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء چہارم اولیٰ ثانویہ میں منعقد ہوگا جسکی صدارت حضرت مولانا افضل صاحب سدھارتھ نگری فرمائیں گے اس عظیم الشان اجلاس میں طلبہ اعظم گڑھ ولولہ انگیز تقاریر، نعت، بیت بازی اور ایک دلچسپ مکالمہ پیش کریں گے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے طلبہ جنگی طور پر محنت کررہے ہیں فی الحال اس اجلاس میں تقریر پیش کرنے کے لئے مسابقہ خطابت بھی چل رہا ہے اور مسابقہ خطابت کا بھی عنوان آچکا ہے جس کا اعلان انشاء اللہ 9/ مارچ کو پروگرام میں کیا جائے گا اس پروگرام میں میں دارالعلوم کے دیگر اساتذہ کرام بھی شرکت فرمائیں گے.