اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سگڑی اسمبلی سیٹ سے امیدوار بندنا سنگھ دعاء لینے پہنچی جامعہ شیخ الہند!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 15 February 2017

سگڑی اسمبلی سیٹ سے امیدوار بندنا سنگھ دعاء لینے پہنچی جامعہ شیخ الہند!


® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/فروری 2017) بہوجن سماج وادی پارٹی سے سگڑی اسمبلی سیٹ کی امیدوار بندنا سنگھ نے آج اپنے علاقہ کے انجانشہید گاؤں کا دورہ کرنے پہنچی اس درمیان انہوں نے اپنے قافلہ کے ساتھ جامعہ شیخ الہند انجانشہید کے ناظم اعلیٰ مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی سے ملاقات کر اپنے کامیابی کی دعاء کی درخواست کی.
جامعہ کے اساتذہ سمیت طلبہ نے بھی ان کا جامعہ میں پر زور استقبال کیا اس دوران بندنا سنگھ نے جامعہ کے دفتر اہتمام میں مولانا سے گفتگو کے دوران کہا آپ ان طلبہ کی خدمت کے لئے کوئی بھی حکم فرمائیں ہم ان کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں.
واضح رہے کہ اس دس منٹ کی بیٹھک میں حافظ محمد حارث، حافظ محمد ساجد، مولوی وحیدالزماں قاسمی، حافظ احتشام،  محمد احسان (میڈیکل) سبحان پردھان انجانشہید سمیت سینکڑوں دیگر لوگ موجود رہے.