® علی اشہد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/فروری 2017) ابو عاصم اعظمی صاحب پہنچے مبارک پور اسمبلی حلقہ کے امیدوار اکھیلیش یادو کے عوامی جلسہ کو خطاب کرنے ابو عاصم اعظمی صاحب کے استقبال میں پورا مبارکپور بول ابو عاصم ہلا بول کے نعروں سے گونج اٹھا کہا جارہا ہے کہ مبارک پور سے شاہ عالم عرف گڈو جمالی جو بی ایس پی کے موجودہ ممبر اسمبلی ہیں ان کے مقابل اتنی عوام کبھی نہیں امڑی.
ابو عاصم اعظمی صاحب نے مایاوتی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سنجر پور اعظم گڑھ کے بچوں کا بٹلہ ہاوس دہلی میں فرضی اکاؤنٹر ہوا کیا مایاوتی سنجر پور گئ تھی جبکہ میں خود دہلی میں احتجاج پر بیٹھا تھا.