® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/ فروری 2017) شبلی نیشنل ہائی اسکول بندول اعظم گڑھ میں 31/ جنوری 2017 کو اسٹوڈینٹس ایسوسیشن فار اسلامک آئیڈیالوجی(SAII) کی جانب سے کوئز مقابلہ منعقد ہوا جس میں اسکول کے کلاس 6 سے کلاس 10 تک کے طلبہ نے حصہ لیا اسی دوران قمر فوزان ولد ڈاکٹر کامران رہائشی بھاواپور اعظم گڑھ نے بھی حصہ لیا تھا جس کا نتیجہ (RESULT) آج 27/فروری کو منظر عام پر ہوا جس میں درجہ 8 کے قمر فوزان نے پورے اسکول میں ٹاپ کر اہل خانہ سمیت گاؤں کا نام روشن کیا.
واضح رہے کہ آج ہی قمر فوزان کو SAII کی جانب سے سند و میڈیل سمیت کئی تحفے سے نوازا گیا.