اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایس پی حکومت نے سب سے زیادہ ظلم مسلمانوں پر کیا: مولانا کلب جواد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 21 February 2017

ایس پی حکومت نے سب سے زیادہ ظلم مسلمانوں پر کیا: مولانا کلب جواد


® جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/فروری 2017) مشہور شیعہ مذہبی رہنما سید کلب جواد کے اچانک مبارکپور میں دورہ کرنے سے سیاسی پارہ چڑھ گیا اور یہاں آکر بی ایس پی کی کھلی حمایت کرنے سے بات چیت کا بازار گرم ہو گیا وہ اچانک منگل کی دوپہر 3 بجے مدرسہ باب العلم کے مینیجر اختر عباس کے شاہ محمد پور رہائش گاہ پر پہنچ گئے اطلاع پاتے ہی بڑی تعداد میں لوگ ان سے ملنے پہنچ گئے بی ایس پی امیدوار اور رکن اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی بھی پہنچ کر دعا لی.
اس موقع پر لکھنؤ کے مشہور شیعہ مذہبی رہنما سید کلب جواد صاحب نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اچانک دورے کو سیاست سے دور بتاتے ہوئے کہا کہ میں مبارکپور میں ایک مجلس کو خطاب کرنے آیا ہوں ان سے پوچھا گیا تو ایس پی حکومت کا کام بولتا ہے تو وہ بھڑک گئے اور انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو حکومت اب تک کی سب سے ناکارہ حکومت ثابت ہوئی ہے اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کا کیا ہے انہوں نے کابینہ وزیر اعظم خاں کا نام بینا لئے آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ مسلمانوں کا  جبہ پہن کر سب سے زیادہ مسلم کا انہوں نے نقصان کیا ہے مولانا کلب صاحب نے کہاکہ مظفر نگر کا فساد ایس پی بی جے پی کی ملی بھگت سے ہی ہوا تھا جو آج بھی 30 ہزار افراد بے گھر در در بھٹک رہے ہیں ایس پی حکومت نے آج تک کوئی مدد نہیں کی.
مشہور مولانا کلب جواد نے کہا کہ مایاوتی کے راج میں قانونی انتظام درست رہتا ہے اور مسلمان محفوظ بھی رہتا ہے مگر جب جب ایس پی حکومت آئی ہے تب تب مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا گیا انہوں نے گھوسی سے عباس انصاری، مبارکپور سے شاہ عالم گڈو جمالی سمیت تمام بی ایس پی امیدواروں کو جتانے کی اپیل کر گئے.
انہوں نے کہا کہ جو باپ کا نہیں ہوا تو پردیش کی عوام کے کہاں سے ہوگا انہوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر جم کر حملہ بولا کہاکہ اس حکومت نے مسلمانوں کے لئے ایک کام کیا ہے وہ ہے جگہ جگہ قبرستان کی چہار دیواری، ایس پی حکومت نے 500 بڑے سے بڑا فساد کرایا یہی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے سب سے زیادہ ظلم و ستم شیعہ کا ظلم کیا ہے ساتھ ہی مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے.
اس موقع پر مبارکپور بی ایس پی رکن اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی، مرزا وسیم باری منمن، مبارکپور مدرسہ باب العلم کے مینیجر اختر عباس، احتشام حسین، امتیاز حسین، سمیت لکھنؤ سے مولانا کلب جواد کے ساتھ آئے ڈاکٹر سیفی عباس، نظمی اصغر، عاصم رضوی، ڈاکٹر جمال، سمیت شہر کے ماسٹر احترام حیدر، ظفر احمد، فضل علی جاوید، سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے.