اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور کے نعتیہ مسابقہ میں پہلا انعام عمرہ حرمین شریف کے لئے انجمن ملت اسلامیہ کو اور عوام سے عمرہ کے لئے مولانا افروز احمد سمیت پانچ افراد کو اجمیر شریف کے دورہ کے لئے ہوا انتخاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 14 February 2017

مبارکپور کے نعتیہ مسابقہ میں پہلا انعام عمرہ حرمین شریف کے لئے انجمن ملت اسلامیہ کو اور عوام سے عمرہ کے لئے مولانا افروز احمد سمیت پانچ افراد کو اجمیر شریف کے دورہ کے لئے ہوا انتخاب!


® جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/فروری 2017) گذشتہ شب مبارکپور قصبہ کے لال چوک پرانی بستی محلے میں مسابقہ نعتیہ پرگرام جشن عید میلادالنبی بيادگار حاجی محمد یونس انصاری صاحب مرحوم جنرل سکریٹری انجمن اہل سنت و اشرفی دارالمطالعہ مبارکپور ہوا جس کو سننے کے لئے لوگوں کی بھاری بھیڑ رہی اور لوگوں کی سہولت کے لئے کمیٹی نے سات مقامات پر ایل سی ڈی اسکرین لگوائی تھی اس نعتیہ پروگرام میں قرعہ اندازی کے ذریعہ مذہبی سوال کے جواب دینے پر 2 لوگوں کو عمرہ شریف اور پانچ افراد کو اجمیر شریف کے دورے کے لئے منتخب کیا گیا جس میں پہلے انعام کے طور پر انجمن ملت اسلامیہ محلہ پورہ صوفی کو عمرہ اور زیارت حرمین شریف سعودی عرب انجمن نے مشتاق احمد برف والے پورہ صوفی کے سفر کا پورا خرچ دے گی دوسرا انعام عوام سے قرعہ اندازی سے پورہ رانی رہائشی مولانا افروز احمد انصاری بیٹے شریف احمد کو عمرہ سعودی کے لئے اور عوام میں سے پانچ لوگوں کو مذہبی سوالات کا جواب دینے پر انعام اجمیر شریف کا دورہ کرنے کا خرچ جس میں حاجی مختار عطاری پورہ صوفی، حاجی جابر انصاری عطاری پورہ خواجہ، ابو هریرہ انصاری خیرآباد، احمد رضا خیرآباد، محمد احمد حسان اللہ محمد آباد گوہنا، ہزاروں میں قرعہ اندازی کی طرف سے ایک معصوم آدمی نے پرچی نکال کر کیا.
پروگرام کی سرپرستی حاجی شمش الحق انصاری لال چوک، صدارت حاجی نسیم احمد انصاری لال چوک، پروگرام کی قیادت جامعہ اشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارکپور کے استاد مولانا نعیم الدین عزیزی صاحب، شفاعت حاجی محمد مظہر انصاری جنرل سکریٹری انجمن اہل سنت و اشرفی دارالمطالعہ مبارکپور اور  مشہور شاعر اکرم جلال پوری نے بخوبی انجام دیا.
اس موقع پر انجمن ملت اسلامیہ پورہ صوفی کے کلام سن کر سننے لوگ جھوم اٹھے.
نعتیہ کلام سن کر موجود ہزاروں عاشقان رسول نے خوب نعرے لگائے اور انجمن ملت اسلامیہ پر نوٹوں کی بارش خوب کی.
اخیر میں تمام انجمنوں کو انعام سے نواز کر شکریہ اد کرتی ہوئے پروگرام کا اختتام ہوا.