تحریر: محمد عاصم اعظمی ریسرچ اسکالر حجتہ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف ديوبند
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
(آئی این اے نیوز 26/فروری 2017)وہ دو تحریکیں جنہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کی زندگی پر براہ راست اثرات مرتب کیے وہ دیوبند اور علی گڑھ تحریکیں ہیں دیوبند تحریک کے سرخیل حجتہ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ تھے اور علی گڑھ تحریک کے روح رواں حضرت مولانا سر سید احمد خاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا نام درج ہے بظاہر تو یہ نظر آتا ہے کہ یہ دو متضاد تحریکیں ہیں جو دو مختلف علاقوں میں چل رہی ہیں تحریکیں دو ہیں دونوں کا طریقہ کار اور انداز عمل جداگانہ ہے لیکن ان دونوں کی جڑیں ایک ہی زمین سے جڑی ہوئی ہیں اسے یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک باغ میں پیدا ہونے والے دو پھل دار درخت ہیں قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کے لگائے ہوئے درخت میں دینی مٹی کا خیال رکھا گیا ہے اور سر سید احمد خاں کے درخت میں عصری مٹی بنیاد ہے قاسم نانوتوی نے شعائر دینی کی بقا کے لیے اسلامی تعلیمات اور حمیت کے تحفظ اور اسلامی تہذیب کی آبیاری کے لیے دارالعلوم قائم فرمایا اور سر سید احمد خاں کے لگائے ہوئے درخت میں عصری تعلیم کا خاص خیال رکھا گیا تعلیم دونوں حضرات کے فکر و نظر کے محور تھی اور حال ہی میں علی گڑھ کا سفر ہوا وہاں کے ماحول سے یہ بات مترشح ہوتی ہے کہ وہاں کے ماحول میں عصری علوم کا غلبہ ہے اور یہ دونوں تحریکیں الحمد اللہ اپنے اپنے مقصد میں کامیاب ہوئیں اور انشاءاللہ ہوتی رہیں گی.