اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سی پرو کمپیوٹر ڈے انڈرم کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھاواپور کا رہا دبدبہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 20 February 2017

سی پرو کمپیوٹر ڈے انڈرم کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھاواپور کا رہا دبدبہ!


 ®سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/فروری 2017)  بلریاگنج علاقہ کے محی الدین پور میں آج مرحوم نیاز احمد (سابق پردھان) کے زیر اہتمام سی پرو کمپیوٹر ڈے انڈرم کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح جناب کملا پرساد یادو (بی ایس پی امیدوار 344گوپال پور) نے کیا جبکہ اس ٹورنامنٹ کے مہمان اعزازی رہے جناب انصار احمد(بی ایس پی نیتا) جناب غفران احمد (سماجی کارکن) ہری ناتھ سنگھ( ایم ڈی سی پرو کمپیوٹر)  شکیب احمد( ڈائرکٹر سی پرو کمپیوٹر) دھیرج سنگھ(ڈائرکٹر سی پرو کمپیوٹر) یہ ٹورنامنٹ فری انٹری فیس کا تھا جس میں علاقہ کی خاص خاص ٹیموں کو مدعو کیا گیا تھاجس کے تحت اسلامیہ کلب تحفہ پور اور جونیئر کلب بھاواپور نے حصہ لیکر اس ٹورنامنٹ کا اختتام کیا.
واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اول درجہ جونیئر کلب بھاواپور(JCB) نے حاصل کیا اور دوسرا درجہ تحفہ پورمڑیہ نے حاصل کر ٹورنامنٹ کو اختتام تک پہنچایا.