اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فتح کا فتنہ اور اس کا سد باب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 21 February 2017

فتح کا فتنہ اور اس کا سد باب!


از قلم:محمد ساجد
ـــــــــــــــــــــــــــــ
گزشتہ کئی ہفتوں سے زی نیوز کی طرف سے فتح کا فتوی کے نام سے ایک پروگرام چلایا جارہا ہے جس کی میزبانی طارق فتح نامی ایک پاکستانی شخص کر رہا ہے جس کا مقصد صرف اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے اور ہندو مسلم فساد کروانا ہے، یہ ملعون اپنے شو میں قرآن وحدیث اور صحابہ کرام کے شان میں گستاخی کرتا ہے، قران کی آیتوں پر اعتراض کرتا ہے، پردہ کی آیتوں کو قران سے ختم کرنے کی بات کرتا ہے، اور تین طلاق کو ختم کرنے کے لیے بحث ومباحثہ کرواتا ہے علماء کرام کو سب شتم کرتا ہے اور یہ باور کرانے کی کوشش کرتا یے کہ یہ علماءاور ملا مسلم معاشرے کی ترقی کی راہ میں حائل ہیں اس شو کی وجہ سے مسلمانوں میں اضطرابی کیفیت پای جارہی ہے ہماری تنظیموں کو اس پر قدغن لگانے کے لیے میدان عمل آنا چاہیے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے قائدوں کی جانب سے کوی بھی ٹھوس قدم نہی اٹھایا گیا لیکن خدا کا شکر ہے کہ امت کے غیور فرزندوں نے اس کےخلاف محاذ سنبھال رکھا ہے نہ صرف ہندوستان میں  بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اس فتنہ کے خلاف بر سرپیکار ہیں اس انسدادی مہم میں سب سے کلیدی کردار مفتی یاسر ندیم اور انکے رفقاء نے ادا کیا ہے آپ بھی اپنے شہر میں رہ کر اس اس فتنے کی سرکوبی کے لیے اہم رول ادا کر سکتے ہیں.
آپ اپنے شہر کے پولس تھانہ اور مقامی کوڑٹ میں اس پروگرام کے خلاف سیکشن 34,120B,153A,295A,,500 کے تحت ,کیس درج کرایں اور اس کے علاوہ اس لنک پر جا کر زی نیوز اور اس شو کے خلاف آن لائن شکایت درج کرا سکتے ہیں
*https://www.ibfindia.com/complaint-form*
اگر ہر شہر میں اس پروگرام کے خلاف کیس درج ہو جاتا ہے تو بہت آسانی سے اس پر روک لگایا جا سکتا ہے بوند بوند سے دریا بنتا ہے اس لیے امت کے ہر فرد کو اسکے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ اس انسدادی مہم کو تقویت ملے.
الحمد للہ خبروں کے مطابق دیوبند، مالیرکوٹلہ پنجاب اور اسکے علاوہ کئی دوسرے شہروں میں کیس درج ہوچکا ہے ان شاءاللہ جسکا نتیجہ جلد ہی سامنے آئے گا.