رپورٹ: عبدالرحیــم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/مارچ 2017)خاندان کی مالی حالت مضبوط بنانے کی نیت سے بیرون ملک جاکر کمانے کی خواہش پالے نوجوان کا خواب وہاں پہنچتے ہی ٹوٹ گیا، کسی طرح وطن واپسی ممکن ہونے پر گھر پہنچا اور بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ کے خلاف تھانے میں تحریر دی ہے.
اطلاع کے مطابق مبارکپور قصبے کے پورہ كھجر محلہ رہائشی پون بیٹا بندو گونڈ کو دو ماہ پہلے بیرون ملک میں الیکٹیشین کا کام کرنے کے لئے ایجنٹ کے ذریعے بھیجا گیا تھا، پون کو بیرون ملک بھیجنے والا ایجنٹ مقامی قصبے کے پورہ رانی محلے کا رہنے والا ہے، بیرون ملک بھیجنے کے نام پر مذکورہ ایجنٹ نے پون سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے لے لئے، اس کے بعد اسے بھیجا گیا، پہنچنے پر پون سے پتھر توڑنے کا کام لیا جانے لگا.
اپنے ساتھ ہوئے دھوکہ سے پریشان پون کسی طرح ایک ماہ تک کام کیا اور پھر وطن واپسی کی کوشش میں لگ گیا، بھلا ہو اس کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کی مدد سے وہ کسی طرح اپنے وطن لوٹا، گھر پہنچنے پر اس نے جب ایجنٹ سے اپنے دیے گئے پیسوں کا مطالبہ کیا تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے لگی پھر اس نے اس سلسلے میں بدھ کو مقامی تھانے میں بیرون ملک بھیجنے والے ایجینٹ کے خلاف ٹھگی کا الزام لگاتے ہوئے تحریر دی ہے.