رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مارچ 2017) شبلی نیشنل اسکول بندول اعظم گڑھ میں امتحان کا نتیجہ آتے ہی بھاواپور کے شیخ قمر فوزان و شیخ احمد صفوان ولد ڈاکٹر کامران نے اپنی محنت کا کارنامہ دکھایا شیخ قمر فوزان درجہ 8 میں %97.2 فیصد لاکر دوم پوزیشن حاصل کی اور شیخ احمد صفوان نے درجہ 5 میں %89.75 فیصد لا کر اول پوزیشن حاصل کر والد کا نام فخر سے اونچا کیا.
واضح رہے کہ چند دنوں پہلے شیخ قمر فوزان نے شبلی نیشنل اسکول میں منعقدہ اسلامی کوئز مقابلہ میں بھی پوزیشن حاصل کیا تھا.