® سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر، سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 22/مارچ 2017) پانچوں ریاستوں میں ای وی ایم مشین کے ذریعہ کرائے گئے انتخابات کو لیکر ریاست اور ملک میں الیٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعہ الیکشن کو مسترد کرنے اور بلیٹ پیپر کے ذریعہ پولنگ کی مانگ تیز ہوتی جارہی ہے، اس سلسلہ میں بہوجن مکتی پارٹی کی مہنداول یونٹ نے نگھوری سے سانتھا دوکلو میٹر تک الیٹرانک ووٹنگ مشین کی شویاترا بہوجن مکتی پارٹی کے مہنداول اسمبلی حلقہ انچارج جاوید احمد خان کی زیر قیادت نکالا گیا، جس کو سانتھا میں روڈ جام کر کے الکٹرانک ووٹنگ مشین کے پتلا کو جلا کر مظاہرین نے راکھ پر مشتمل کارکنان نے تھوک اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین بند کر کے یا مشین میں پرچی نکالنے کا سسٹم بنا کر ازجلد انتخاب کرایا جائے، اس موقع پر انل کمار، اسراراحمد، دلیپ کمار، انندکمار، وغیرہ خاص طور پر موجود تھے.