اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ شہر میں جام ہٹانے کے لئے چلائی گئی جدید مہم، دکانداروں میں رہی افراتفری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 21 March 2017

اعظم گڑھ شہر میں جام ہٹانے کے لئے چلائی گئی جدید مہم، دکانداروں میں رہی افراتفری!


® ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/مارچ 2017) صوبے میں سرکار بدلتے ہی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے. شہر کو جام کے جھام سے نجات دلانے کے لئے منگل کو ضلع اور پولیس انتظامیہ نے نگرپالیکا کے تعاون سے بھیڑ بھاڑ کو دور کرنے کے لئے پختہ مہم چلائی. ایس ڈی ایم صدر ، CO سٹی شیوناتھ گپتا، شہر کوتوال ششر ترویدی، ای او نگرپالیکا دنیش کمار وشوکرما، خواتین تھانہ انچارج سویتا سنگھ نے JCB مشین اور بھاری فورس کے ساتھ شہر کے بڑادیو، ضلع خواتین کے ہسپتال، معتبر گنج، ویسالی مارکیٹ، چوک، پرانی کوتوالی، تکیا اور پہاڑپور پہنچ کر دکانداروں کو دو دن کے اندر اندر قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی. وہیں دکانداروں میں ہڑکمپ کی صورت حال رہی اور فٹ پاتھ پر دوکان چلانے والے بھاگ کھڑے ہوئے. وہیں سڑکوں پر موٹر سائیکل کھڑی کر جام لگانے پر گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تھانہ لایا گیا. ایس ڈی ایم نے خبردار کیا کہ دو دن بعد اگر جام نہیں ہٹایا تو اور سختی کی جائے گی.