رپـورٹ: سـلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2017) آج دارالعلوم وقف دیوبند کے عظیم ترین استاذ حدیث حضرت مولانا فرید الدین صاحب زیدمجھم کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہو گیا ہے."انا للہ وانا الیہ راجعون" مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر دارالعلوم وقف دیوبند کے وسیع احاطہ میں ہزاروں فرزندان علوم نبویہ کی موجودگی میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ خود حضرت مولانا فریدالدین صاحب نے پڑھایا اس کے بعد قاسمی قبرستان میں مرحومہ کو سپرد خاک کیا گیا اور دائمی طور پر سب کو چھوڑ کر اپنے محبوب حقیقی رب کائنات سے جا ملیں.
مرحومہ الحمد للہ صوم و صلوة کی پابند، تہجد گزار، نیک ارسا خاتون تھیں، اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت عامہ وتامہ فرمائے اور ان کے لئے جنت الفردوس کی تمام کھڑکیوں کو کھول دے اور تاحد نگاہ قبر مبارک کو وسعت عطاء فرمائے. آمیــــن
نماز نمازہ میں مولانا شکیب صاحب صاحبزادہ مولانا سفیان صاحب قاسمی زیدمجدہم نائب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند، مولانا نوشاد نوری، مولانا سکندر صاحب، مولانا اظہار صاحب، مولانا سمیع الدین صاحب، وجملہ اساتذہ سمیت دارالعلوم وقف دیوبند کے طلباء کرام نے بھی شرکت کر مرحومہ کے لئے دعاء مغفرت کی.