® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 19/مارچ 2017) آج طیب ٹرسٹ دیوبند کے ترجمان وجرنلسٹ شاہنواز بدرقاسمی صاحب مرکز المعارف تشریف لائے اور ادارہ کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی صاحب سے خصوصی ملاقات کی ۔مرکز المعارف کے برانچ انچارج مولانا عتیق الرحمٰن قاسمی، استاذ مولانا مدثرقاسمی، مفتی جسیم الدین قاسمی وغیرہ سے کافی دیر تک طیب ٹرسٹ کی سرگرمیوں اور ملکی حالات پہ تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے طلبہ مرکز المعارف سے بھی کچھ اہم باتیں کیں اور ان کے کچھ سوالات کے جوابات بھی دیئے، ساتھ ہی ٹرسٹ کی ڈوکیومینٹری ویڈیوز بھی طلبہ کو انہوں نے دکھایا۔ طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب، بے سہارا اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور عوامی حالات کے مطابق امت کی خدمت کریں، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں علماء کی ذمہ داری دوچندہوگئی ہے اس لیے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کر کے عوام تک پہنچنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے اس کا استعمال تعمیری کاموں کیلے ضرور کیجئے تاکہ ہم اسلام کےعملی تعارف کودنیاکےسامنے پیش کرسکیں.