رپورٹ: محمد سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 28/ اپریل 2017) جامعہ نے اپنے قلیل مدت میں اول تا دورہ کی تعلیم میں بڑی کامیابی و کامرانی حاصل کی ہے جامعہ کے قیام کو تقریبا 10 سال ہوئے ہیں سال گزشتہ تک صرف عربی ہفتم تک کی ہی تعلیم تھی لیکن ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور چونکہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کے لیے ایک بہت بڑی جماعت آتی ہے لیکن داخلہ محدود دائرہ میں ہی لیا جاتا ہے جن طلباء کا دارالعلوم میں نام آجاتا ہے ان کی فرحت و شادمانی کی کوئی انتہاء نہیں ہوتی ہے بلکہ یوں کہا جائے تو کوئی مبالغہ نہ ہوگا کہ ان کو دنیا کہ سب سے بڑی نعمت مل گئی لیکن جن کا نام نہیں آتا وہ مایوس کن ہوکر جہاں تعلیم حاصل کر کے آتے ہیں وہیں واپس چلے جاتے ہیں کچھ دیوبند کے جن اداروں میں دورہ حدیث کا نظم ونسق ہے وہاں سماعت کرتے ہیں لیکن سماعت میں وہ اپنا مقام بھول جاتے ہیں اور کبھی پڑھنے گئے کبھی نہیں، اسی بناء پر جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رحمہ اللہ کے بانی ومہتمم مولانا مزمل علی صاحب دامت برکاتھم نے اپنی دور اندیشی اور فراست ایمانی سے اس کو محسوس کیا کہ طلباء اپنا وقت ضائع کرتے ہیں سماعت میں لگ کر اسی لئے جامعہ میں جگہ کی قلت کے باوجود اپنی پوری جد و جہد سے دورہ حدیث کا قیام کیا اور الحمدللہ طلباء نے مہتمم صاحب کے اس فیصلہ کی قدر کی اور اول مرحلہ میں جامعہ میں 200 سے زائد بچوں نے فارم بھر کر داخلہ لیا اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے محنت و مشقت سے تعلیم حاصل کرنے میں لگ گئے اور اب تمام احباب کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت ہو رہی ہے کہ جامعة الشیخ حسین احمد المدنی دیوبند میں تکمیلِ بخاری کی تقریب 3/شعبان المعظم بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوگی اور ان شاء اللہ تکمیل بخاری خود جامعہ کے مشفق و مربی بانی ومہتمم و شیخ الحدیث مولانا مزمل علی صاحب دامت برکاتہم ہی کرائیں گے.
اس شاندار تقریب میں وقت کے چنیدہ علماء وصلحاء شرکت فرمائیں گے اور انہیں کی آمد سے یہ پُر بَہار مجلس پُررونق ہوگی اس لئے آپ سبھی حضرات سے پُر خلوص درخواست ہے کہ اس محفل میں شرکت فرما کر طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائیں اور علماء کی قمیتی بیانات سے اپنے دلوں کو روشن کریں اور حالات حاضرہ سے آگاہ ہوں.