اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سعود اختر فلاحی مدنی کا ماجستير کا مناقشہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 18 April 2017

سعود اختر فلاحی مدنی کا ماجستير کا مناقشہ!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدینہ منورہ(آئی این اے نیوز 18/اپریل 2017) سعود اختر فلاحی مدنی کا ماجستير کا مناقشہ ہوا، ان کا تعلق مغربی یوپی کے شہر سنبھل سے ہے، ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ سراج العلوم میں حاصل کی،  اعلیٰ تعلیم کے لیے ہندوستان کی مشہور ومعروف درسگاہ جامعۃ الفلاح بلریاگنج اعظم گڑھ کا رخ کیا، وہاں سے عالمیت وفضیلت کی اسناد ممتاز نمبروں سے لے کر 2006 میں فارغ ہوئے، اس کے بعد عالم اسلام کی مشہور اسلامی یونیورسٹی جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں داخلہ لیا، یہاں سے کلیة الشريعة میں B. A بعد ازاں ماجستير کے لیے كلية القرآن والدراسات الإسلامية میں داخلہ لیا، ماجستير میں ان کی بحث وتحقيق کا موضوع تفسير السراج المنير کا آخری جز سورہ المطففین تا الناس تھا.
            واضح ہو کہ یہ تفسیر امام شمس الدين محمد بن أحمد الخطيب الشربيني (المعروف بہ أمام شربینی )کی ہے، آپ کی وفات 977 ھ میں مصر میں ہوگئی، یہ تفیسر کئی جگہ سے شائع ہوچکی ہے، لیکن ابھی تک اس کا کوئی محقق ایڈیشن منظر عام پر نہیں آیا تھا، عرصے سے اس کے محقق ایڈیشن کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کلیة القرآن والدراسات الإسلامية  کے تقریباً 19 طلبہ نے اس تفسیر کی تحقیق کا فریضہ انجام دیا ہے.
          صاحب تفسیر اصلاً فقیہ ہیں، فقہ میں ان کئی مدلل اور محقق کتابیں بھی موجود ہیں، تفیسر امام شربینی نے عمر کے آخری عشرے میں لکھی تھی ان کا منہج بھی ابن کثیر، امام ثعلبی، امام بغوی سے ملتا جلتا ہے، مفسرین کے اقوال ذکر کرتے ہیں، زیادہ تر قرطبی اور اللباب کا حوالے دیتے ہیں احادیث کا بھی اہتمام کرتے ہیں اور کہیں کہیں حکم بھی لگاتے ہیں،من حیث المجموع تفسیر عمدہ ہے تفسیر سے دلچسپی رکھنے والے اس سے بے نیاز نہیں رہ سکتے ہیں.
            یہ رسالہ محترم سعود اختر فلاحی مدنی نے شیخ عبداللہ بن محمد الأمين الشنقيطي کے زیر نگرانی لکھا ہے، مناقشہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک چلا، مناقشین میں شیخ محمد بن حمید القرشی، شیخ امجد بن محمد ریحان اور مشرف شیخ عبداللہ بن محمد الأمين الشنقيطي شامل تھے. اختتام کے موقع پر اساتذہ نے مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا، اس موقع پر عمار اجمل اصلاحی مدنی، عبید اللہ طاہر فلاحی مدنی اور ساجد فلاحی نے بھی گلے مل کر مبارکباد دی اور مزید کامیابی کی دعائیں دیں.