اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سید شاہ عاطف علی قادری صاحب اور سونو نگم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 20 April 2017

سید شاہ عاطف علی قادری صاحب اور سونو نگم!


جاوید حسن انصاری کے قلم سے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سید شاہ عاطف علی قادری صاحب آپ نے سونو نگم کے اذان والے معاملے پر اسکو گنجا کرنے کے لئے 10 لاکھ دینے کا اعلان تو کردیا لیکن یہ بیان سوائے آپ کے فائدہ کے اور قوم کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، آپ کو یہ سوچنا ہوگا کہ 10 لاکھ کی ضرورت سونو کو زیادہ ہے یا قوم کو یہ آپ کو پتہ ہونا چاہئے.آپ 10 لاکھ کا انعام رکھیں  یا 10 کروڑ کا پیسہ نہ تو کوئی لینے آئے گا اور نہ ہی آپ کسی کو دینے جائیں گے آپ کے اس بیان سے ہم جیسے لوگوں کو سوالات کے کٹہرے میں کھڑا ضرور کردیا هے آپ كو اگرچہ اس بیان سے میڈیا میں جگہ مل گئی ہے لیکن ہمارے جیسے مسلمانوں کے دلوں میں آپ کی کوئی جگہ نہیں هے سونو پر انعام رکھنے والے آپ ہوتے کون ہو؟ آپ قوم کے ٹھیکیدار ہو؟ آپ کو حق کس نے دیا؟ آپ کس لحاظ سے کسی پر 10 لاکھ کا انعام رکھ رہیں ہیں؟ اور ہاں آپ کے پاس 10 لاکھ آئے کہاں سے؟
آپ عالم ہیں آپ کو حکمت سے کام لینا تھا، آپ سونو کو سمجھاتےمولوی صاحب اب آپ نے تو اپنا نام کرلیا لیکن قوم کو ایک سوال کے گھیرے میں ضرور چھوڑ گئے اور دوسروں کو ایک مسئلہ دے گئے اب بڑے بڑے دانشور ٹی وی پر بحثیں کریں گے کوئی اسلام کو بنیاد پرستی کہے گا تو کوئی کہے گا کہ اسلام کے ماننے والے دہشت گرد ہوتے ہیں تو کوئی اسلام کی جم کر تنقید کرے گا مولوی صاحب آپ کو چاہئے کہ اسلام کا اصلی روپ سب کو دکھائیں اور سونو جیسے بھٹکے ہوئے لوگوں کو حکمت سے سمجھائیں.
باقی جواب ضرور دیجئے گا کی انعام کی رقم 10 لاکھ آپ کہاں سے دیتے؟
ویسے آپ کی معلومات کے لئے بتا دیں سونو نے خود ہی بال کٹا لئے ہیں 2. 4 لاکھ تو بھیج ہی دیجئے گا.
یاد رکھئے مولانا صاحب آپ کے اس بیان نے بھوسہ میں چنگاری کا کام کیا ہے نہیں تو کل رات تک سونو نگم خود بیک فٹ پر تھا.
کاش کہ آپ کہتے کہ جمعہ کی نماز کی طرح ہر مسجد کو فجر میں بھر دو تو انعام دوں گا.