رپورٹ: ثاقب قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز20/اپریل 2017)عالمی شہرت یافتہ ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں آج بروز جمعرات صبح 07:00 بجےتکمیل حفظ قران کریم کی ایک مجلس دارالحدیث میں منعقد ہوئی، حضرت مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم کے زیر سرپرستی اور ناظم اعلی مفتی محمد احمداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم کے زیرصدارت مجلس کا آغاز ہوا جس میں کل 24 طلبہ نے تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کی اور امسال کل 72 طلبہ نے حفظ کی دولت حاصل کرکے اپنے والدین اور مدرسہ کا نام روشن کیا۔بیشتر طلبہ نے دو، ڈھائی سال کی مدت میں کلام الٰہی کو سینے میں محفوظ کیا ھے اس عظیم دولت اور خدا کی اس نعمت سے سرفراز ہونا درحقیقت خدائی معجزہ ھے جس کے نتیجے میں اللہ تعالی اپنے مقدس کلام کو منتخب اور چنندہ بچوں کے سینے میں محفوظ کردیتا ھے۔
واضح ہو کہ مدرسہ ھٰذا کا یہ شعبہ ایک امتیازی شناخت رکھتا ھے یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت پر مکمل توجہ مبذول کی جاتی ھے اس مدرسہ کے ناظم اعلی مفتی محمد احمداللہ صاحب کی خصوصی توجہ مرکوز ھے جس کی وجہ سے الحمدللہ روز بروز یہ شعبہ ترقی اور کامیابی کا راستہ طے کرتا جارہا ھے۔ اس شعبے کی ترقی کی ہرممکن سعی کوشش جاری ھے اساتذہ بھی بخوشی مستعد اور چاک و چوبند ہیں جس کا ثمرہ ظاہر ھے، آج کے اس پروگرام میں شرکت کے لئے ملک کے ہرگوشے وخطے سے کثیر تعداد میں لوگ حاضر ہوکر بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور حفاظ کرام کے والدین واعز و اقرباء نے اللہ کا شکر اور مدرسہ ھٰذا کی تعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا اللہ تعالی حضرت کے سایہ کو تادیر قائم و دائم رکھے، صحت و سلامتی اور قوت و توانائی عطا فرمائے اور مدرسہ ھٰذا کو نظر بد سے محفوظ فرمائے نیز پڑھنے پڑھانے والوں کو شایان شان بدلہ عطا فرمائے۔ آمین