اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ بـورڈ کے امتحـانات شـروع، اعظـم گـڑھ مدرسہ بورڈ کے کچـھ مراکز پر نگـراں و منتـظـمیـن گوگل نیٹ ورک کے ذریعہ سوالات کرا رہے ہیں حـل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 27 April 2017

مدرسہ بـورڈ کے امتحـانات شـروع، اعظـم گـڑھ مدرسہ بورڈ کے کچـھ مراکز پر نگـراں و منتـظـمیـن گوگل نیٹ ورک کے ذریعہ سوالات کرا رہے ہیں حـل!


رپـورٹ: ابوالفیـض خلیـلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اپریل 2017) یوپی حکومت کے ذریعہ تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات اور امتحانات میں نقل بندی سے متعلق نئے احکامات کا اثر بھلے ہی الہٰ آباد بورڈ کے امتحانات میں اثر رہا ہو لیکن اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں اس کا دور دور تک کوئی اثر نہیں دیکھائی دے رہا ہے اور جس طرح سے پہلے امتحانات ہوتے تھے اسی طرح آج تو اس سے بھی زیادہ چل رہے ہیں، کھلے عام نقل ہو رہی ہے امیدواروں کی کاپیاں دوسرے لوگ عام طور سے لکھ رہے ہیں اور مراکز کے منتظم اور نگراں خود نقل میں بھر پور معاونت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں.
کل 25؍اپریل سے مبارکپور و مضافات کے درجنوں امتحان مراکز پر منشی مولوی اور عالم کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں جس میں امیدواروں کی تعداد ہزاروں میں ہے لیکن مبینہ طور سے اس میں نصف سے زائد امیدوار ایسے ہیں جنہیں نقل کا ہنر بھی نہیں معلوم ہے حالانکہ مدارس میں ایمانداری اور اخلاقیات کی تعلیم دینے کے دعوے ہمیشہ سے کئے جاتے ہیں لیکن اسے عظیم المیہ یا امت مسلمہ کی حد درجہ بد قسمتی ہی کہی جاسکتی ہے کہ مدرسہ بورڈ امتحانات میں جتنے بے ایمانی اور بے ضابطگی رائج ہے اتنی دنیا کے کسی بھی امتحان میں شاید ہی مل سکے، آج امتحان کے دوسرے دن میڈیا کے کچھ لوگ جس امتحان مرکز میں گئے وہاں کے حالات دیکھ کر سر پیٹنے پر مجبور ہو گئے،  امتحان کا حال ایسا تھا کہ جیسے کہ امیدوار کسی سیاسی و مذہبی جلسہ میں تقریر سننے کے لئے بیٹھے ہوں، غول در غول جگہ جگہ بیٹھ کر کھلے عام نقل کر رہے تھے اور ان کے درمیان نقل کے تمام اشیاء موجود تھیں یہاں تک کہ امتحانات کے نگراں موبائل کے ذریعہ امیدواروں کے پر چے حل کرا رہے تھے، سارا کھیل گوگل نیٹ ورک کے ذریعہ جاری تھا اور ہر سوال کا جواب گوگل سے سرچ کر کے امیدواروں کو با آواز بلند بتایا جا رہا تھا، جسے دیکھ کر یہ بات پورے دعوے کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ یہ امتحان قوم کو باصلاحیت بنانے کے بجائے سند یافتہ جاہل بنانے کی تربیت دی جا رہی ہے، مبارکپور کے امتحان مراکز میں الجامعۃ الاسلامیہ اشرفیہ سکھٹی، انصار گرلس انٹر کالج ،ایم پی انٹر کالج وغیرہ خاص طور سے شامل ہیں.