رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2017) حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی استاد حدیث دارالعلوم دیوبند و نائب سرپرست جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجانشہید کل بروز ہفتہ موضع انجانشہید اعظم گڑھ پہنچے، جہاں جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجانشہید کے ناظم اعلیٰ مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی کے گھر ناشتہ کے بعد ڈاکٹر عبدالمنان صاحب انجانشہید کے گھر پہنچے، ڈاکٹر عبدالمنان صاحب سے حالات حاضرہ پر گفتگو کی پھر جامعہ شیخ الہند گئے جہاں مدنی ھال میں طلباء سے خطاب کے دوران فرمایا " طلبہ دینی تعلیم انہماک سےحاصل کریں، اور طلباء اس انتخاب پر اللہ کا شکر ادا کریں" کیونکہ اللہ تعالی جب کسی کے ساتھ خیر کا معاملہ فرماتے ہیں تو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں اور تعلیم سے اللہ کی معرفت حاصل ہوتی ہے اور معرفت سے خشیت وخوف خدا ہوتا ہے اورعالم بندے ہی اللہ سے ڈرتے ہیں اس لئے دینی تعلیم حاصل کرنے میں خوب محنت کرو، مدنی ھال میں جامعہ کے اساتذہ و طلبہ سمیت گاؤں کے درجنوں افراد شریک تھے.