اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں سالانہ امتحان کا ہوا اعلان، طلباء امتحان کی تیاری میں مصروف!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 25 April 2017

مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں سالانہ امتحان کا ہوا اعلان، طلباء امتحان کی تیاری میں مصروف!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/ پنجاب (آئی این اے نیوز 25/ اپریل 2017)مدرسہ عربیہ حفظ القرآن، جمالپورہ، مالیر کوٹلہ، پنجاب کا ایک قدیم اور سب سے بڑا دینی ادارہ ہے، 54 سال سے تعلیم وتربیت کے اپنے پاکیزہ سفر کو طے کرتا چلا آرہا ہے، جس نے ہندوستان کو خاص کر سر زمینِ پنجاب کو بہت سارے علماء کرام، ائمہ مساجد اور معلمینِ مدارس فراہم کئے ہیں، جہاں حفظ وناظرہ کے ساتھ ساتھ دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق ذی استعداد اساتذہ کی نگرانی میں عربی ہفتم تک کی تعلیم ہوتی ہے، واضح رہے کہ مدرسہ میں 300 طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے قیام وطعام کا انتظام من جانب مدرسہ ہے.
آئی این اے نیوز نمائندہ سے مفتی محمد ثاقب قاسمی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ فارسی و عربی درجات کے طلباء مدرسہ کے ھال میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ تیاری کررہے ہیں جبکہ حفظ و ناظرہ کے طلباء اپنی اپنی درسگاہوں میں امتحان کی تیاری میں مصروف ہیں، 1 مئی سے 10 مئی تک طباء کے تحریری امتحان کا سلسلہ جاری رہے گا اور پھر 11 مئی کو دارالعلوم دیوبند کے ناظم تعلیمات مفتی محمد یوسف تاؤلوی صاحب عربی و فارسی کے تمام درجات کی ایک ایک کتاب کا تقریری امتحان لیں گے، پھر 11 مئی بعد نماز مغرب مدرسہ کے بڑے ھال میں جلسہ ہوگا جس میں مفتی موصوف کا پر مغز بیان ہوگا اسی میں فارغین حفاظ کرام کی دستار بندی  بھی ہوگی نیز پوزیشن لانے والے طلباء کو اکابرین کے ہاتھوں گراں قدر انعامات سے بھی نوازا جائے گا پھر اسکے بعد انشاء اللہ تین دن کی مدرسہ میں تعطیل رہے گی.