رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امروہہ(آئی این اے نیوز 9/اپریل 2017) مدرسہ جامعہ قاسمیہ جامع مسجد امروہہ میں گیس سیلینڈر پھٹنے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی، بتاتے چلیں کہ جامعہ میں دوپہر 12:15 بجے چھٹی ہوئی ہوئی جسکے بعد طلبہ کھانے بنانے میں مشغول ہوگئے اسی دوران ایک گیس پھٹ گیا جسکی وجہ سے ایک طالب علم کی گردن کٹ گئی اور موقع پر ہی موت ہوگئی یہ اطلاع سنتے ہی جامعہ سمیت دیگر مدارس کے لوگ بھی غمگین نظر آئے امت مسلمہ دعاء کی درخواست ہے کہ اللہ پاک اس طالب علم کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے. آمیـــن