رپورٹ: سلمان احمد دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2017) جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رحمه اللہ میں آج الحمدللہ مسلسلات کا پروگرام انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ سے فارغین دورہ حدیث کو اجازت حدیث اور سند سے سرفراز کیا گیا، اجازت حدیث جامعہ کے مشفق استاذ محترم حضرت مولانا مفتی محمد ابصار صاحب دامت برکاتہم نے دی اور اس موقع پر طلباء کو نصیحتیں بھی کی.
مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت امت علم کی پیاسی ہے ان تک صحیح علم کو پہنچانا ہمارا اور آپ کا فریضہ ہے کیونکہ اللہ کے حبیب علیہ السلام کا فرمان ہے "بلغوا عنی ولو آیة" اس حدیث کی رو سے یہ فرض بنتا ہے کہ جس علم دین کو آپ نے مدارس میں تقریبا 8 سے 10 سالوں کے اندر مدارس اسلامیہ میں رہ کر پڑھا اور سیکھا ہے امت تک پہنچاؤ، میں دعاء گو ہوں کہ اللہ پاک سب کو عالم با عمل، آج جو امت علم دین کی پیاسی ہے اس پیاس کو بھجانے کا ذریعہ بنائے. آمین
آخر میں اپنی بے شمار دعاؤں سے طلباء کو نوازا، اور طلباء بھی نم آنکھوں سے اپنے اساتذہ سے جدائی کے غم کے ساتھ رخصت ہوئے، نیز جلسہ کا اختتام مولانا کے ہی دعاء پر ہوا.