اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چیئرمین اور ای او کی لاپرواہی سے مبارکپور نوادہ محلے میں چار ماہ سے سڑک پر نالے کا لگا ہوا ہے گندہ پانی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 2 May 2017

چیئرمین اور ای او کی لاپرواہی سے مبارکپور نوادہ محلے میں چار ماہ سے سڑک پر نالے کا لگا ہوا ہے گندہ پانی!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2017) ملک کے وزیر اعظم ایک طرف جہاں صاف بھارت مہم کے تحت صفائی زوروں پر ہے تو وہیں مبارکپور میں حال ہی میں شامل نوادہ محلے کی سڑک پر چار ماہ سے زیادہ گندے پانی اور گندگی سے بج بجا رہی ہے راہ چلنا مشکل ہے، اس سلسلے میں پورا محلہ مبارکپور چیئرمین اور ای او کے تئیں زبردست ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں.
محلے والوں نے اس بارے میں مبارکپور میونسپلٹی چیئرمین اور ای او کو درجنوں بار لکھا اور زبانی شکایت کرنے کے باوجود آج تک اس گندے پانی کا کوئی حل نہیں نکالا گیا.
واضح ہو کہ نوادہ محلے کے مدرسہ سراج العلوم کے قریب یہ بنیادی سڑک بہت محلوں کو جوڑتی ہے جیسے محلہ نودہ،  نوادہ بازار، رسول پور، سريا، پاہی، مفیا، امبیڈکر چوراہے وغیرہ محلے کے لوگوں کا اس راستے سے ہوکر مبارکپور بازار جاتے ہیں لیکن چار ماہ سے زیادہ ہو گیا کہ اس اہم سڑک پر لوگوں کے گھروں کے گندے پانی بہہ رہا ہے جس سے لوگوں کو راہ چلنا مشکل ہے، نوادہ میں حاجی جمال احمد انصاری ناظم اعلی کے گھر سے لے کر مدرسہ سراج العلوم تک مکمل سڑک پر نالے کا گندہ پانی بہہ رہا ہے لوگوں کو آنے جانے میں بھاری دشواريوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
اس اہم سڑک سے ہزاروں کی تعداد میں صبح شام طلبہ و طالبات کا آنا جانا رہتا ہے اور تو اور اسی راستے سے لوگ مساجد، مدارس، مندروں کو مجبوری میں گندے پانی میں ہوکر جانے پر مجبور ہیں.
اس سلسلے میں حاجی جمال احمد انصاری ناظم اعلی، سابق بی ڈی سی ممبر قیصر حبیب انصاری، شاہد رضا، محمد سلمان، نورانی، ونود پرجاپتی، برجیش کمار ٹیلرس، لڈن کمار، احمد نواز کمپیوٹر آپریٹر، حاجی احمد رضا انصاری، عبداللہ، محمد یاسر، اشفاق احمد، جگدیش سونکر، وغیرہ محلے شہریوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد گندی نالے کے پانی کا حل نکالا جائے تاکہ مرکزی سڑک سے گندہ پانی ختم ہو اور راہ چلنا آسان ہو جائے.