رپورٹ: شہاب الدیــن
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
روناپار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/مئی 2017) روناپار تھانہ علاقہ کے چاندپٹی مارکیٹ میں دھان كٹانے جارہی نابالغ کے ساتھ چھیڑ خوانی کا معاملہ طول پکڑ لیا، معلومات ہونے کے بعد دو فریق آمنے سامنے ہو گئے، پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر معاملے کو پرسکون کرایا.
بتایا جارہا ہے کہ منگل کی دیر شام امیش نشاد کی 15 سالہ بیٹی چاندپٹی بازار میں دھان كٹانے جا رہی تھی، تنہائی میں پہنچنے پر جگگو احمد بیٹا اسرافیل نے لڑکی کے ساتھ چھیڑخوانی کی، لڑکی نے مخالفت کی تو وہ مارپیٹ پر آمادہ ہو گیا، لڑکی کے شور مچانے پر درجنوں کی تعداد پر گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے لیکن ملزم جگگو موقع سے فرار ہو گیا.
معاملے کی اطلاع ہونے پر دونوں کمیونٹی کے تمام لوگ موقعے پر پہنچ گئے اور تنازعہ بڑھ گیا، اسی درمیان کسی نے معاملے کی معلومات پولیس کو دے دی، پولیس نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ پرسکون کرایا، لڑکی کی تحریر پر پولیس نے جگگو کے خلاف دفعہ 354 504 506 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے.