رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مئی 2017) گزشتہ کئی دنوں سے اعظم گڑھ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ جی کی آمد کو لیکر صفائی کا کام جاری ہے تو وہیں اعظم گڑھ شہر کے کچھ اطرواف میں گندگی کا ڈھیر پڑا ہوا ہے.
آپ کو بتا دوں بتانا کیا ہے سب کو پتا ہی ہوگا آج یوگی آنے والے ہیں، آج پہاڑپور روڈ راتوں رات بنایا گیا ہے، لیکن وہیں باقی تمام جگہوں کا حال پہلے جیسا ہی ہے کیونکہ وہاں وزیر اعلیٰ جانے والے نہیں، اب گلی، محلے میں جا کر تو کوئی دیکھے گا نہیں کہ روڈ کیسا ہے کالونی صاف ستھری ہے یا نہیں، گوشت پر پر پابندی لگا دیا، بھینس کو اپنے گھر میں رکھ کر آدمی پالتا ہے لیکن انہیں گندگی پھیلانے کے لئے مکمل چھوٹ دی جاتی ہے.
پتہ ہے %99 گندگياں آج جانوروں کی وجہ سے ہو رہی ہے، لیکن سنتا کون ہے، چلا چلا کر منہ دکھ گیا لیکن ان کے کان نہیں پکے.
نگر پالیکا کو یہ بات کیوں نہیں سمجھ آ رہی ہے انتخابات قریب ہے پورا شہر پوسٹر سے پڑا ہے، دروازے دروازے ووٹ مانگنا جاری ہے، اب نئے امیدوار کریں بھی کیا کیونکہ یہ کسی عہدے پر تو ہیں نہیں لیکن جو سبھاسد ہیں اور صدر ہیں انہیں تو اس پر توجہ دینا چاہئے.