رپورٹ: علی اشہد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/مئی 2017) بازا خاص بلریاگنج میں کل بروز جمعرات اسٹوڈینٹس ایسوسیش فار اسلامک آئیڈیالوجی کے زیر اھتمام اسلامک کانفرنس و نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں دس اسکولوں کے طلبہ نے اپنی تخلیقات کے ذریعہ اسلامی تاریخ کے عہد زریں کو پیش کیا اور تقریباً 100 سے زائد مسلمان سائنس دانوں کی خدمات کو پیش کر تاریخ انسانیت میں مسلمانوں کی خدمات کو واضح آئینہ دکھایا، تاکہ عوام کی اس غلط فہمی کو دور کیا جا سکے کہ مسلمانوں نے سائنس کے میدان میں کتنا نمایا کردار ادا کیا.
سید منہاج الاسلام فلاحی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اسلام کی آفاقیت کو نا کوئی سرحد بدل سکتی ہے اور نا ہی کوئی حکومت، یہ دین مغلوبیت کے لئے نہیں بلکہ غالب رہنے کے لئے آیا ہے، اور غلبہ اسی فطری طریقے سے ممکن ہے جس طریقے سے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے ساتھ غالب کیا تھا اس کے علاقہ دوسرا کوئی طریقہ اسلام کیلئے کارگر نہیں ہو سکتا.
واضح ہو کہ اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن فار اسلامک آئیڈیا لوجی یوپی کی سطح کی ایک طلبہ تنظیم ہے، جو فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن (Fiyo) کی ممبر ہے جسکا مقصد مسلم طلبہ و نوجوانوں کو غلط راستوں کی نشاندہی کر کے ان سے بچنے کی تلقین کرنا، اور انہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے تیار کرنا ہے، یہ طلبہ یوپی میں تقریباً آٹھ سالوں سے اس میدان میں جد وجہد کر رہے ہیں اور الحمد للہ نہایت ہی حوصلہ افزائی نتائج سامنے آرہے ہیں.
پروگرام عصر تا مغرب دیکھنے کا تھا اور پروگرام کا دوسرا سیشن بعد نماز مغرب اظہر حیدر کی تلاوت سے باقاعدہ آغاز ہوا اور نعت پاک ارقم مسعود نے گنگنایا، SAII کے مقاصد و اہداف کو تفصیل کے ساتھ سیکریٹری تنظیم دلشاد احمد نے بیان کیا، اور موجودہ پیش رفت کا بھی تذکرہ کیا.اس پروگرام میں ایک ہزار طلبہ میں سے اعلیٰ اور بہترین کارکردگی کرنے والوں کو انعامات و اکرام سے نوازا گیا.
نیز اس پروگرام میں مولانا ذکی الرحمٰن مدنی نے مسلم پرسنل لاء پر بھی جامع گفتگو کی.
اس پروگرام کے کنوینر حافظ اسامہ عظیم فلاحی اور اسکول کے پرنسپل حضرات و تنظیم کے مرکزی ممبر سمیت درجنوں لوگ پیش پیش رہے.