اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تراویح پڑھانے والے حافظ کو مالا پہنا کر کیا الوداع، بھائی چارہ کی مانگی دعا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 18 June 2017

تراویح پڑھانے والے حافظ کو مالا پہنا کر کیا الوداع، بھائی چارہ کی مانگی دعا!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/جون 2017) محلہ باز بہادر کوٹ میدان والی مسجد میں 20 رمضان جمعہ کی رات حافظ محمد علی نے تراویح نماز مکمل کی، اس دوران محلے کے لوگوں نے حافظ محمد علی کو پھولوں کا مالا پہنایا اور انہیں لباس وغیرہ دے کر الوداع کیا، تراویح کی نماز کے بعد لوگوں میں مٹھائی تقسیم ہوئی، حافظ محمد علی ہی ہمیشہ رمضان میں نماز پڑھاتے اور تراویح پڑھاتے رہتے ہیں.
 انہوں نے کہا کہ محلے کے لوگوں نے میرا خاص خیال رکھا، ان ذریعے مجھے اپنا پن محسوس ہوا، کسی کمی کا احساس ہونے نہیں دیا، ایسے ہی بھائی چارہ سب کے ساتھ بنا رہے یہی میری دعا ہیں، اس موقع پر مفید احمد، حافظ نور محمد، توحید احمد، فیضان احمد، محمد جاوید خان، منو، محمد كاشف، محمد دانش وغیرہ موجود رہے.