اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: میوات میں تین حفاظ کرام پر شرپسندوں کا جان لیوا حملہ٬ ایک جان بحق!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 23 June 2017

میوات میں تین حفاظ کرام پر شرپسندوں کا جان لیوا حملہ٬ ایک جان بحق!



رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میوات(آئی این اے نیوز 23/جون 2017) کل گذشتہ  بروز جمعرات کو دہلی میں قرآن مجید تراویح میں سناکر ٹرین سے واپس میوات لوٹ رہے تین حفاظ کرام (حافظ جنید٬ حافظ محمد ھاشم، حافظ محمد شاکر) پر کچھ شرپسند لوگوں نے چاقو اور دیگر دھار دار چیزوں سے جان لیوا حملہ کیا، اس قاتلانہ حملہ کی تاب نہ لا کر حافظ جنید جائے حادثہ پر ہی داعئ اجل کو لبیک کہہ گئے، اور جب کہ اس کے دوسرے دو ساتھی حافظ ھاشم اور محمد شاکر کی حالت انتہائی نازک ہے اور ان کو دہلی کے مشہور ہسپتال ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ تینوں ضلع فریدآباد سے بالکل متصل گاؤں کھنداؤلی کے رہنے والے ہیں اور یہ حادثہ  اساؤتی ضلع پلول میں پیش آیا۔
جیسے ہی اس اندوہناک حادثہ  کی خبر مولانا محمد یحی کریمی امام و خطیب جامع مسجد ترواڑہ کو ملی تو مولانا کریمی صاحب نے فوری طور پر واقعہ کی اطلاع حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کو فون پر دی تو مولانا مدنی صاحب نے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مولانا محمد یحی کریمی صاحب کو کہا آپ فوراً  جائے حادثہ پر پہنچیں۔
 جواباً مولانا کریمی صاحب نے کہا کہ حضرت میں اس وقت اعتکاف میں ہوں، تو مولانا محمود مدنی صاحب نے کہا یا تو آپ اعتکاف کو توڑ کر خود پہنچیں یا وہاں پر دوسرے ذمہ دار لوگوں کو بھیجیں، مولانا محمد یحی کریمی صاحب نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے فوری طور پر موضع کھنداؤلی کے لئے ایک وفد روانہ کیا جس میں حضرت قاری علی محمد رانوتہ نائب صدر جمعیة علماء ہریانہ پنجاب ہماچل و چندی گڈھ اور قاری محمد اسلم صاحب صدر جمعیة علماء ضلع گوڑگانواں بھائی خورشید احمد صاحب قاری ناظرالحق کریمی صاحب قاری آس محمد صاحب صدر جمعیة علماء ضلع پلول اور مولانا محمد ساجد قاسمی صاحب  جنرل سیکرٹری جمعیة علماء ضلع پلول شامل تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دیگر متاثرین کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔